گیارہویں رشید ڈی حبیب گولف: وحید بلوچ مسلسل تیسرے روز سرِفہرست ،دفاعی چیمپین اور حمزہ امین مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر

گیارہویں رشید ڈی حبیب گولف: وحید بلوچ مسلسل تیسرے روز سرِفہرست ،دفاعی چیمپین ...
گیارہویں رشید ڈی حبیب گولف: وحید بلوچ مسلسل تیسرے روز سرِفہرست ،دفاعی چیمپین اور حمزہ امین مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینک الحبیب کے گیارہویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ کا تیسرا  راونڈ آج کراچی گولف کلب کے سرسبز کورس پر کھیلا گیا۔  ہفتے کے روز بھی کراچی گولف کلب کے وحید بلوچ شاندار کھیل پیش کرکے لیڈرز بورڈ پر سرِفہرست رہے۔ وحید بلوچ نے اپنی مجموعی برتری 13 انڈر پار کر لی ہے۔ اب وہ ٹائٹل کے حصول سے تھوڑے ہی فاصلے پر ہیں۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے دفاعی چیمپئن شبیر اقبال ترقی کرتے ہوئے حمزہ تیمور امین کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ دارالحکومت کے دونوں گولفر آٹھ آٹھ انڈر پار کا اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔

انصر محمود چھ انڈر پار کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔پروفیشنل کیٹگری میں آج  54 گولفرز نے حصہ لیا۔سینییر کیٹیگری میں کھیلنے والے 27 گولفرز میں سے جمخانہ کلب کے محمد اکرم تین انڈر پار کے ساتھ سرِ فہرست ہیں۔ ایک انڈر پار کے ساتھ اصغر علی ان کا تعاقب کر رہے ہیں۔ آج کھیل کے اختتام پر اس کیٹیگری میں 17 نے گولفرز نے اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔جونیئر پروفیشنل کیٹیگری میں آج 23 کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ آج کے لیڈر محمد ثاقب  رہے جن کا اسکور آٹھ اوور پار تھا۔ جواد احمد 9 اوور پار کے ساتھ ثاقب کا تعاقب کر رہے ہیں۔اسّی لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم والے ٹورنامنٹ کے فاتح کا فیصلہ اتوار کے دن کھیلے جانے والے فائنل رائونڈ میں ہوگا۔