ہم جنس پرست لڑکی بن کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا طالب علم پکڑا گیا

ہم جنس پرست لڑکی بن کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا طالب علم پکڑا گیا
ہم جنس پرست لڑکی بن کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا طالب علم پکڑا گیا
سورس: Max Pixel

  

بنگلور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹک میں خود کو ہم جنس پرست لڑکی ظاہر کرکے دوسری لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والے 21 سالہ بی ایس سی کے طالب علم پرپنچ ناچپا کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق  ملزم نے انسٹاگرام پر لڑکی کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا جس کے ذریعے وہ ظاہر کرتا کہ وہ ماڈلنگ کا کام کرتا ہے۔ اس کے ذریعے وہ دوسری لڑکیوں سے رابطہ کرتا اور انہیں اعتماد میں لینے کے بعد  انہیں بتاتا کہ وہ ہم جنس پرست ہے۔وہ لڑکیوں کو اعتماد میں لینے کے بعد ان سے نازیبا تصاویر لیتا اور بعد میں انہیں بلیک میل کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اب تک 30 سے 40 لڑکیوں کو بلیک میل کرکے ان سے دو لاکھ روپے وصول کرچکا ہے۔ اس کے بینک اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ پتا لگایا جاسکے کہ وہ اب تک کتنی لڑکیوں کو بلیک میل کرچکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف -