پنجاب حکومت نے 6 ڈپٹی کمشنرز سمیت 12 اعلی افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

پنجاب حکومت نے 6 ڈپٹی کمشنرز سمیت 12 اعلی افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے
پنجاب حکومت نے 6 ڈپٹی کمشنرز سمیت 12 اعلی افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت 12اعلی افسسران کے تقرر وتبادلے کردئیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا وزیراعلی کے پی ایس او سلمان خان کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کردیا گیا۔رانا سلیم احمد خان ڈپٹی کمشنر حافظہ آباد کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیامحمد آصف رضا ڈپٹی سیکرٹری خزانہ کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد تعینات کردیا۔

ڈپٹی کمشنر ساہیوال واجد علی شاہ کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنا دیا محمد اویس ملک ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلی آفس کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کردیاہے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کا تبادلہ کرکے احمر نائیک کو ڈپٹی سیکرٹری خزانہ تعینات کردیا عدنان محمود اعوان کو ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینات کردیا اظفر ضیاء ڈپٹی کمشنر لیہ کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنا دیا۔محمد شہباز حسین کو ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کردیا ڈپٹی کمشنر نارروال نبیلہ عرفان کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنا دیا صبا اصغر علی کو ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات کردیا۔

مزید :

قومی -