رکشہ کی ٹرالر سے ٹکر ، سکول جانے والے 4 بچے جاں بحق 13 زخمی ہوگئے

رکشہ کی ٹرالر سے ٹکر ، سکول جانے والے 4 بچے جاں بحق 13 زخمی ہوگئے
رکشہ کی ٹرالر سے ٹکر ، سکول جانے والے 4 بچے جاں بحق 13 زخمی ہوگئے

  

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بچوں کو سکول لیکر جانے والے  رکشہ کی ٹرالر سے ٹکر کے نتیجے میں چار  بچے موقع پر جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ بہاولپور کے نواحی علاقہ مسافر خانہ کے قریب کلانچ والا روڈ پر پیش آیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں  نے زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےٹریلر کی رکشہ کو ٹکر سے 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پردکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں کمشنر بہاولپور اور آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔انہوں نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق   جبکہ ٹرالر ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا ہے،واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

قومی -