ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ کو   سکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے، سکالر شپ امریکہ سے پی ایچ ڈی ڈگری کرنے والے ذہین طلبہ کو دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  یو ایس پاکستان نالج کوریڈور کے تحت امریکی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کے لئےسکالر شپ ملے گی۔ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی سکالرشپ کیلئے 28 فروری آخری تاریخ مقرر کر دی ہے اور امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آن لائن اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ صرف پی ایچ ڈی ڈگری میں داخلہ لینے والے سکالرز کو وظیفہ ملے گا، جبکہ ایم ایس لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والے افراد اس سکالر شپ کے لئے اہل نہیں ہوں گے۔

مزید :

قومی -