وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانےکی ہدایت

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا کی پانچویں لہر کے دوران شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، حکومتی گائیڈلائنز پر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے،ایس او پیز پر عمل کرنے میں ہی صحت اور زندگیوں کا تحفظ ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے حالیہ لہر کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے اورکورونا سے بچاو کے لئے شہری مزید احتیاط کریں، شہریوں کی سہولت کےلئے بوسٹر ڈوز لگانے کےلئے عمر کی حد 18برس کر دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ شہریوں سے ا پیل ہے کہ وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں اور خود کو محفوظ بنائیں، گھر سے باہر نکلتے وقت کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے لازمی ماسک پہنیں کیونکہ احتیاط کورونا کے علاج کی تکلیف اٹھانے سے بہتر ہے۔