حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ کب کیا جائے گا ؟شہباز شریف کھل کر بول پڑے 

حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ کب کیا جائے گا ؟شہباز شریف کھل کر بول پڑے 
حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ کب کیا جائے گا ؟شہباز شریف کھل کر بول پڑے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر میدان سے ناکام ہو چکی ہے ، ایسے لگتا ہے جیسے میں رات کو خواب میں آکر عمران خان کو ڈراتا ہوں ،بلال یاسین بہادر انسان ہیں ان پر قاتلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کریں گے۔
رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کی رہائشگاہ پر ان کی عیادت کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بلال یاسین ہماری پارٹی کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر کھڑے رہے ، بلال یاسین پارٹی کا اثاثہ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ہر میدان میں ناکام ہو چکی ہے ، بجلی مہنگی کر کے عوام پر مہنگائی کا بم برسایا گیا اور مزید تیاریاں جاری ہیں ۔ اس حکومت نے اپنے دور میں عوام کی بھلائی کے لئے کوئی کام نہیں کیا ۔ انہوں نے وزرا کی جانب سے ان کی گرفتاری کے بیانات بارے سوال کے جواب میں کہاکہ ایسا لگتا ہے جیسے میں رات کو خواب میں آکر عمران خان کو ڈراتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے اقتدا رمیں رہ کر ملک کی خدمت کی ہے اور عوام ہماری دور کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہا رکرتے ہیں ۔