فوجی کا سر قلم کرنے والے 9 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی

فوجی کا سر قلم کرنے والے 9 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی
فوجی کا سر قلم کرنے والے 9 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی
سورس: Wikimedia Commons

  

تیونس (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی ملک تونسیہ میں ایک عدالت نے سنہ 2016 میں ایک فوجی کا سر قلم کرنے والے نو عسکریت پسندوں کو موت کی سزا سنادی۔ مجرموں کا تعلق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے۔

عرب نیوز کے مطابق  سنہ 2016 میں داعش کے دہشت گردوں نے الجیریا کی سرحد کے قریب ایک فوجی کا سر قلم کردیا گیا ۔ فوجی کی لاش اس کے اپنے گھر سے ملی تھی جب کہ داعش نے اس کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

کیس میں عدالت نے 15 مجرموں کو 32 سے 44 برس تک قید کی سزائیں بھی سنائی ہیں۔ 

مزید :

عرب دنیا -