نیپال طیارہ حادثہ، 68 ہلاکتوں کی تصدیق

نیپال طیارہ حادثہ، 68 ہلاکتوں کی تصدیق
نیپال طیارہ حادثہ، 68 ہلاکتوں کی تصدیق
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھٹمنڈو (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے تقریباً 72 افراد کو لے جانے والا طیارہ پوکھارا میں گر کر تباہ ہونے کے بعد  کم از کم 68 افراد کی موت ہو گئی۔ مغربی نیپال میں واقع شہر کے پرانے اور نئے ہوائی اڈوں کے درمیان گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں 68 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔ یٹی ایئر لائنز کا  ٹوئن انجن  اے ٹی آر 72 طیارہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے جا رہا تھا۔ جہاز میں 15 غیر ملکی شہری اور چھ بچے سوار تھے۔ ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا کہ طیارے میں 53 نیپالی، 5 ہندوستانی، 4 روسی، 2 کوریائی، ایک  ارجنٹائنی، اور ایک ایک مسافر کا تعلق  آئرلینڈ، آسٹریلیا اور فرانس سے تھا۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق  طیارے میں ہلاک ہونے والے 31 افراد کی لاشوں  کو ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے،  36 دیگر لاشیں اس گھاٹی سے ملی ہیں جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔

نیپالی صحافی دلیپ تھاپا نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ملبے میں آگ لگنے کی وجہ سے امدادی کارروائیاں مشکل ہو گئیں۔ نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل پرچندا نے حادثے کے فوراً بعد کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلایا اور نیپال حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا ۔

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی  کے مطابق  طیارے نے کھٹمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صبح 10:33 بجے اڑان بھری۔ طیارہ پوکھرا ہوائی اڈے پر اترنے کے قریب تھا، جب یہ سیٹی ندی کے کنارے ایک گھاٹی میں گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ حادثہ ٹیک آف کے تقریباً 20 منٹ بعد ہوا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہوائی جہاز نیچے اتر رہا تھا۔ دونوں شہروں کے درمیان پرواز کا وقت 25 منٹ ہے۔

ایئرلائن کے ترجمان سدرشن برٹولا نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ’’ہمیں ابھی نہیں معلوم کہ کوئی زندہ بچ گیا ہے یا نہیں۔‘‘ ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ طیارے میں گرتے ہی آگ لگ گئی۔ مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے طیارہ حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔