اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر اورچیف آرگنائز مریم نواز کاکہنا ہے کہ نوازشریف پر ظلم کرنے والا ایک ایک کردار اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، یہ نوازشریف نے انتقام نہیں لیا، قدرت نے سوموٹو نوٹس لیا ہے،وہ بزدل جوتیاں چھوڑ کر استعفیٰ دے کر بھاگا ہے، قدرت کی لاٹھی بے آواز ہے،عدالتوں کے احاطے سے ظالم کے جوتی چھوڑ کر بھاگنے کے مناظر دیکھے،
اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ اتنی سردی میں اوکاڑہ کا جلسہ بتا رہا ہے کہ 8فروری کو شیر دھاڑے گا،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف اور عوام پر ظلم کرنے والے عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں،اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے،استعفے پر استعفے آ رہے ہیں،ان لوگوں سے نوازشریف سے یا ن لیگ انتقام نہیں لے رہی،جو جتنا بڑا ظالم ہوتا ہے وہ اتنا ہی بڑا بزدل ہوتا ہے۔
سینئر نائب صدر ن لیگ کا کہناتھا کہ نوازشریف پر ظلم کرنے والا ایک ایک کردار اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے،دوسروں کا احتساب کرتے ہوئے یہ لوگ فرعون بنے ہوئے تھے،آج ان کی اپنی باریاں آئیں تو یہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں،جو نواز شریف کی طرح سچا ہوتا ہے وہ ڈٹ کر کھڑا ہوتا ہے،دوسروں کو چور کہنے والے کی اپنی باری آئی تو توشہ خانہ کی گھڑی بھی نہ چھوڑی،لوگوں کو چور چور کہنے والے نے گھڑیاں چوری کیں۔