لاہور،کسان بورڈ کے زیر اہتمام احتجاج، مظاہرین گیٹ توڑ کر سوئی گیس آفس میں داخل

لاہور،کسان بورڈ کے زیر اہتمام احتجاج، مظاہرین گیٹ توڑ کر سوئی گیس آفس میں ...
لاہور،کسان بورڈ کے زیر اہتمام احتجاج، مظاہرین گیٹ توڑ کر سوئی گیس آفس میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کسان بورڈ کے زیر اہتمام سوئی گیس آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ گیس کی بندش، اوور بلنگ اور علاقے میں گندگی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت اور سوئی گیس حکام کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مظاہرین میں منہالہ، نتہوکی، جلو، پما، تہی پور اور دیگر دیہات کے لوگ شامل تھے۔