اشیائے ضروریہ لے کر 25 گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

    اشیائے ضروریہ لے کر 25 گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (این این آئی) کرم کیلئے روانہ ہونیوالی 25گاڑیاں پاراچنارپہنچ گئیں جبکہ کلیئرنس نہ ملنے کے باعث 20گاڑیاں کرم روانہ نہیں کی جا سکیں۔ دوسری جانب قبائلی رہنماء حاجی عابد نے کہا ہے کہ کئی روز کے انتظار کے بعد لاکھوں کی آبادی کیلئے25گاڑیاں کا کانوائے بھیجنا عوام کو امتحان ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف 45گاڑیاں کرم روانہ کی گئیں اور ان میں سے بھی 20گاڑیاں راستے سے واپس کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،جبکہ ٹل و ہنگو میں تقریبا 200گاڑیاں ضلع کرم آنے روانہ ہونے کی منتظر تھیں۔حاجی عابد نے کہاکہ لاکھوں کی آبادی کے لیے ضرورت کے مطابق خوراک اور ادویہ کا بندوبست کیا جائے۔ 

کرم

   

مزید :

صفحہ اول -