پاکستان اور ترکیہ یک جان دوقلب، لازوال رشتوں میں بندھے ہیں: ایاز صادق

      پاکستان اور ترکیہ یک جان دوقلب، لازوال رشتوں میں بندھے ہیں: ایاز صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قلب کی مانند ہیں، پاکستان اور ترکیہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترکیہ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔اس موقع پر  ایازصادق نے ترکیہ میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک علاقائی اور عالمی ایشوز پر یکساں مقف رکھتے ہیں جبکہ دونوں ممالک نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے مقف کی حمایت کی ہے۔ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر نے اسپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات کو سراہا۔ڈاکٹر عرفان نذیر نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ترکیہ اور پاکستان کی عوام کے درمیان محبت، احترام اور اخوت کا رشتہ پایا جاتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

ایاز صادق

مزید :

صفحہ اول -