پی آئی اے کا بیڑا غرق کرنیوالوں کیخلاف تحقیقات ہونگی: احسن اقبال 

    پی آئی اے کا بیڑا غرق کرنیوالوں کیخلاف تحقیقات ہونگی: احسن اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ (پی ٹی آئی) پاکستان کے وہ مجرم ہیں، جن کی وجہ سے پی آئی اے قومی ایئر لائن کا بیڑہ غرق ہوا، ان کے خلاف تحقیقات ہوں گی اور پی آئی اے اور شہری ہوائی بازی کو تباہ کرنے کے الزام میں ان کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا،سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ہو یا سائفر کسی مقدمے میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا،جس حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہ ہو وہ کوئی اڑان نہیں بھر سکتا،اعظم نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہااپوزیشن نے تحریری مطالبات پیش نہیں کئے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیدیا،جبکہ سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا جاری رہا۔منگل کو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی سے انتخابی نشان کسی نے نہیں چھینا، ان کو الیکشن کمیشن نے بارہا یاددہانی کرائی کہ آپ اپنے پارٹی انتخابات کرائیں ورنہ آپ کا نشان چھن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تین سال سے پارٹی الیکشن نہیں کرائے، اور اپنے انتخابی نشان کو چھینے جانے کے لیے اپنی سازش خود تیار کی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ الیکشن میں التوا ہوا، 18-2017 میں فیصلہ ہوا تھا کہ نئی مردم شماری کی جائے گی، انہوں نے 2019 میں نہیں کی، 2020 اور 2022 تک نہیں کی، اس لیے جب ہم حکومت میں آئے تو ہمیں ڈیجیٹل رائے شماری کرنی پڑی، اس مردم شماری کی وجہ سے انتخابی عمل متاثر ہوا،دوسری طرف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ہو یا سائفر کسی مقدمے میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا،جس حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہ ہو وہ کوئی اڑان نہیں بھر سکتا،چیئرمین سینیٹ کے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونا پارلیمنٹ کی توہین ہے،سینیٹ اجلاس سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ 13 جنوری 2024 کو بلا چھیننے کے سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام کا دیا گیا فیصلہ ماننے کے بجائے فاشزم کا سلسلہ شروع کیا گیا، ایک سال میں نہ سیاسی استحکام آیا نہ معیشت بہتر ہوئی۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ توشہ خانہ ہو یا سائفر کیس، کسی مقدمے میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا، کابینہ میں بتایا گیا تھا کہ این سی اے نے معاملے کو خفیہ رکھنے کا کہا ہے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریری مطالبات ابھی تک مذاکراتی کمیٹی میں نہیں پیش کئے گئے، جیلوں میں قید قیدیوں کو ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے رہا کرنے کی، پاکستان اور آئین اجازت نہیں دیتا، عدالتوں میں جائیں وہاں سے انصاف حاصل کریں۔ منگل کو سینٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں بھی بات ہوئی کہ ہاؤس کو کس طرح چلانا ہے، میں یہ بات ایک طرح سے مایوسی کے ساتھ کر رہا ہوں، ہماری پارلیمانی روایات بہت درخشندہ ہیں، ہم نے پارلیمان میں ایک دوسرے کو تحمل سے سننے کی روایت قائم تھی، نائب وزیر اعظم اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نے پی آئی اے کی بحالی اور کارکردگی بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ادارے کو درپیش چیلنجز کے باوجود مثبت اقدامات جاری رہیں گے۔منگل کوسینیٹ میں قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے لئے پی آئی اے کی پروازیں حکومتی اقدامات کی وجہ سے بحال ہوئیں۔ انہوں نے اس بات کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، اشتہار میں ایفل ٹاور کے قریب قومی ائیر لائن کے جہاز کے ساتھ غلط تاثر دیا گیا جس پر حکومت نے نوٹس لیا۔ 

سینیٹ

مزید :

صفحہ اول -