عالمی بینک، معاون اداروں کا پاکستان کو 40ارب ڈالر دینے کا وعدہ 

    عالمی بینک، معاون اداروں کا پاکستان کو 40ارب ڈالر دینے کا وعدہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے معاشی محاذ پر کامیابیوں کا سفر جاری ہے،عالمی بینک اور معاون اداروں  نے پاکستان کے لئے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 40ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیاہے۔ وزارت اقتصادی امورکے ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمدشہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مشترکہ کوششیں رنگ لانے لگیں ہیں،  10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت عالمی  بینک  اوران کے معاون اداروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر40ارب ڈالر کی معاونت فراہم کی جائیگی۔40ارب ڈالرمیں  انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ (آئی بی آر ڈی) کے تحت20ارب ڈالرکی معاونت فراہم کی جائے گی۔توسیعی فریم ورک  کے تحت چھ کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کی طرف سے مجموعی طورپر20ارب ڈالرکی فنڈنگ فراہم کی جائیگی۔ سی پی ایف کا مقصد چائلڈ سٹننگ کو کم کرنا، موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام، سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانا، صاف پانی کی فراہمی، جامع ترقی کے لئے عوامی وسائل اور پرائیویٹ سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔مخصوص اہداف میں ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد کرنا، قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 10 گیگا واٹ کا اضافہ، 12 ملین طلبا کو معیاری تعلیم اور 50 ملین افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا بھی شامل ہیں۔سی پی ایف میں 60 ملین افراد کو صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات کی فراہمی بھی شامل،30 ملین افراد کے لئے غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا اور 30 ملین خواتین تک مانع حمل کی رسائی کو بڑھانے جیسے اہداف بھی  شامل ہیں۔سیلاب اور دیگر آفات اور خطرات سے نمٹنے کے لئے اہداف مقرر کئے گیے ہیں،سی پی ایف سے  75 ملین افراد مستفید ہوں گے۔ذرائع کے مطابق 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی منظوری کے لئے 24 میں سے 19 ڈائریکٹرز نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیاہے۔

عالمی بینک

مزید :

صفحہ اول -