توشہ خانہ ٹو کیس، 2سابق ملٹری سیکرٹریز گواہی کیلئے طلب 

        توشہ خانہ ٹو کیس، 2سابق ملٹری سیکرٹریز گواہی کیلئے طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            راولپنڈی، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں مزید دو گواہان کی شہادتیں قلمبند کرلی گئیں۔عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔دوران سماعت مزید دو گواہان نے شہادتیں قلمبند کرادیں جسکے بعد اب تک کیس میں مجموعی طور پر 7 گواہان پر جرح مکمل ہو چکی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل نے ایک گواہ پر جرح مکمل کر لی جبکہ دوسرے گواہ پر وکیل صفائی آئندہ سماعت پر جرح مکمل کر ینگے عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر احمد محمود اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان محمود کو شہادت قلمبند کرانے کے طلب کر لیا بعدازاں عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس پر مزید سماعت 16جنوری تک ملتوی کردی۔ادھر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی  نے توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کیلئے تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد حسین تحقیقات کی نگرانی کرینگے، ٹیم میں سب انسپکٹر کاشف ریاض اور شمس خان شامل ہیں ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تحقیقات کریگی، ٹیم عدالت کی معاونت اور قانونی کارروائی آگے بڑھائے گی۔ 

توشہ خانہ ٹو کیس

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کے بعد قانون سے یقین ختم ہو گیاہے، ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتا، کانپتے ہوئے دیکھا۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے دوران جج طاہر عباس سپرا نے بشریٰ بی بی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا وقت لگ گیا ہے لیکن قانونی ضابطے پورے کئے گئے ہیں۔جج طاہر عباس سپرا نے جواب دیا کہ نہیں ایسا نہیں ہے، ہر جگہ سے اعتماد نہیں اْٹھا، جسٹس سسٹم جیسا بھی چل رہا ہے اگر ختم ہو گیا تو سوسائٹی ختم ہو جائیگی، آپ میرے پاس کچہری میں بھی پیش ہوتی رہی ہیں۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اسکے بعد قانون سے یقین ختم ہو گیا ٹرائل کے دوران میں نے ججز کو بیمار ہوتا اور کانپتے ہوئے دیکھا ہے، ایک جج صاحب کا بلڈ پریشر 200 پر گیا لیکن انہوں نے ہمیں سزا سنانی تھی اور وہ سنائی سابق خاتون اول نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک میں قانون ہے لیکن انصاف نہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں آئین کی بالادستی کیلئے قید ہیں۔جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ ہم سب نے ملکر ملک کیلئے ساتھ چلنا ہے بعد ازاں جج نے بشریٰ بی بی کو ہدایت کی کہ آپ تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہو جائیں جس پر بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی عدالت سے روانہ ہو گئیں۔ 

بشریٰ بی بی 

مزید :

صفحہ اول -