برائلر گوشت 11روپے مہنگا،فی کلو قیمت595روپے مقرر

برائلر گوشت 11روپے مہنگا،فی کلو قیمت595روپے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر)برائلر مرغی کا گوشت 11 روپے مہنگا کر دیا گیا، فی کلو سرکاری قیمت 595 روپے مقرر ہو گئی، مارکیٹ میں صافی برائلر گوشت 700 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، زندہ برائلر کا سپلائی ریٹ 397 روپے فی کلو ہے لیکن برائلر مافیا دکانوں پر 420-500 روپے فی کلو سپلائی دے رہا ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں مختلف اقسام کے گھی کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔ درجہ اول کا گھی ایک ماہ میں 60 روپے، درجہ دوم کا گھی 30 روپے اور درجہ سوم کا گھی 100 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔درجہ اول گھی کی ہول سیل قیمت 260 روپے فی کلو ہے جبکہ پرچون میں یہ 580 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ درجہ دوم کا گھی 530 روپے فی کلو اور درجہ سوم کا گھی 480 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔دوسری جا نب ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دیئے گئے۔پرچون میں ادرک تھائی لینڈ 450، آلو 100 روپے فی کلو ہیں، بینگن اور کھیرا 80، پالک 50 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے، مارکیٹ میں سیب 350، پپیتا 300، انگور 500 روپے فی کلو ہیں، کیلے 220، کینو 390 اور فروٹر 330 روپے فی درجن مل رہے ہیں۔