کھاد مافیا کسانو ں کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہا ہے،عابد صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہاہے کہ کھاد مافیا کسانوں کی جیبوں پر ڈاکے ماررہاہے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
،گندم کی کاشت شروع ہوتے ہی کھاد کی قیمتوں میں اضافہ اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والا گروہ سرگرم ہو گیا ہے، جس کی وجہ صوبائی حکومت کی ناکامی ہے،ایک طرف تو ہم ہم پوری دنیا سے قرض مانگ مانگ کر ملک چلارہے ہیں تو دوسری جانب پنجاب حکومت نے اراکین صوبائی اسمبلی، سپیکر و ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزراء_ کی تنخواہوں میں پانچ لاکھ سے 8لاکھ روپے تک تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کردیا ہے،ان کی تنخواہوں میں یہ اضافہ اگر مہنگائی کو مد نذر رکھتے ہوئے کیاگیا ہے تو حکومت بتائے کہ۔ کیا یہ مہنگائی عام عوام کے لئے نہیں ہے،جو آٹا خرید لیں تو سبزی، گھی، چینی اور مصالحہ جات خریدنے کی سکت نہیں رہتی،ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک کا قرض اتر جانے تک وزیر وں، مشیروں اور وزراء_ کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔