رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام سموگ آگاہی واک
لاہور(پ ر)رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی (آر سی ڈی ایس) اور ویلٹ ہنگر ہلفی کے اشتراک سے عوام کو اسموگ کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو فروغ دینے کے لئے ایک واک کا انعقاد کیا گیا۔آر سی ڈی ایس کے بانی اور ڈائریکٹر محمد مرتضی کھوکھر نے اس مسئلے کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اسموگ کی وجہ سے ہماری صحت اور ماحول کو بہت زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم مختلف جامع حکمت عملی کے ذریعے اس کے اثرات کو کم سے کم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسے ایک اجتماعی مسئلے کے طور پر دیکھنا چاہیے۔واک میں میڈیا نمائندوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں، طلباء ، تعلیمی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، وکلاء اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سمیت مختلف شعبوں کی قابل ذکر شخصیات نے شرکت کی۔آر سی ڈی ایس اور ویلٹ ہنگر ہلفی کے درمیان اشتراک کا مقصد پنجاب کے لوگوں کے صاف ستھرے اور صحت مند مستقبل کو یقینی بناتے ہوئے اسموگ سے نمٹنے کے لیے شعور پیدا کرنے اور عملی حل پر عمل درآمد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنا ہے۔