جدہ حج کانفرنس جاری،آرگنائزرز کیلئے خصوصی آفرز کا اعلان
مکہ مکرمہ (رپورٹ:میاں اشفاق انجم) جدہ میں حج کانفرنس کے دوسرے دن بھی سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیع نے سوالات کے جواب دیے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پاکستان چودھری سالک حسین، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرہ، ڈائریکٹر مکہ فہیم خان آفریدی، ڈائریکٹر مدینہ ضیاء الرحمن خان، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی بھی شریک ہوئے۔ سعودی وزیر حج نے دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں،ہوٹلز مالکان، طوافہ کمپنیوں کے ذمہ داران کا سالانہ نمائش کامیاب کرانے پرشکریہ ادا کیا اور اس موقع پر کہا ایگزی بیشن کے آخری روز اہم اعلانات ہوں گے۔ دوسے دن ایئر لائنز،بسوں، ہوٹلز اور طوافہ کمپنیوں نے حج2025ء کے لئے جنوب ایشیاء سے آئے ہوئے ٹورز آپریٹرز کے لئے خصوصی آفرز کا اعلان کیا۔ حج کانفرنس کا تیسرا سیشن آج بھی ہو گا، نمائش کا کل آخری دن ہو گا دوسرے دن وزیر حج نے 2024ء میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں شیلڈیں تقسیم کیں۔