الرفادہ کو ایوارڈ ملنے پر شکر گزار ہیں،سی ای او عبدالعزیز

  الرفادہ کو ایوارڈ ملنے پر شکر گزار ہیں،سی ای او عبدالعزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ (ڈویلپمنٹ سیل) الرفادہ کو حج2024ء میں نمایاں کارکردگی پر وزارت الحج کی طرف سے ایوارڈ ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہیں اور حج2025ء میں الرفادہ ویژن2030ء کے مطابق پیکیجز اور خدمات لے کر آ رہی ہے ان خیالات کا اظہار الرفادہ شرکہ کے سی ای او عبدالعزیز بکرالعلوی نائب ماجد دانش نے روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا پاکستان سمیت بہت سے ممالک کے ٹورز آپریٹرز نے حج کانفرنس کے موقع پر ہمارے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔ ہماری سابقہ روایات سے تمام واقف ہیں اس لئے ہم یقین دلاتے ہیں حج2025ء میں کوئی تکلیف نہیں ہونے دیں گے