سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں گھرکی ہسپتال کے تعاون سے میڈیکل کیمپ

    سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں گھرکی ہسپتال کے تعاون سے میڈیکل کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رائیونڈ (نامہ نگار) سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں گھرکی ہسپتال کے تعاون سے ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں صنعتی ورکرز کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں ای این ٹی، ہڈیوں، آنکھوں اور جلد کے امراض کے ماہر ڈاکٹروں نے ورکرز کا چیک اپ کیا اور انہیں مرض کی تشخیص کے بعد مناسب علاج کے لیے ادویات تجویز کیں۔کیمپ کا مقصد صنعتی ورکرز کو معیاری اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنی صحت کا بہتر خیال رکھ سکیں اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مزید بہتری لا سکیں۔ اس موقع پر صدر سندر اسٹیٹ محمد احمد خان اور دیگر صنعتکاروں نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں تسلی بخش قرار دیتے ہوئے گھرکی ہسپتال کی کاوشوں کو سراہا۔کیمپ میں بڑی تعداد میں صنعتی ورکرز نے شرکت کی اور اس اقدام کو سراہا۔ ورکرز کا کہنا تھا کہ ایسے میڈیکل کیمپس ان کی صحت کی بہتر دیکھ بھال میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

  اور وہ اپنے فرائض کو بہتر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں۔صدر سندر اسٹیٹ محمد احمد خان نے کہا کہ ورکرز کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے اور ایسے فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ورکرز کو بہتر طبی سہولیات میسر آسکیں۔ انہوں نے گھرگی ہسپتال کی انتظامیہ اور تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا جو اس کیمپ میں اپنی خدمات فراہم کر رہے تھے۔