پاکستان دودھ کی پیداوار میں دنیا کا پانچواں بڑا ملک قرار
فیصل آباد (این این آئی)کلیہ زرعی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین نے بتایا کہ فوڈ پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ حاصل کرنے کے لئے نئے نظام کو اپنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر 24 کروڑ سے زائدصارفین کے ساتھ پاکستان دنیا کی ساتو یں بڑی صارف مارکیٹ بن گیاہے جبکہ پاکستان کے صنعتی شعبے میں فوڈ انڈسٹری کا حصہ 27 فیصد ہے جو اس شعبے میں مجموعی طور پر روز گار کا 16 فیصد حصہ ڈال رہا ہے اسی طرح پاکستان 65 بلین لیٹر سالانہ دودھ کی پیداوار حاصل کرکے دنیا کا پانچواں بڑا ملک قرار پایا ہے۔