ڈاکوؤں کا پٹرول پمپ کے عملہ پر تشدد، 42 لاکھ روپے چھین کر فرار

ڈاکوؤں کا پٹرول پمپ کے عملہ پر تشدد، 42 لاکھ روپے چھین کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے نجی پٹرول پمپ پر عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور42 لاکھ روپے، موبائل فونزچھین کر فرار ہوگئے، کاہنہ میں محمود سے 1لاکھ 90 ہزار روپے اور دیگر سامان،ہربنس پورہ میں ندیم سے 1 لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ میں عارف سے 1 لاکھ 60ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان، نصیر آباد میں منور سے1 لاکھ40 ہزار روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں انور سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،سمن آباد میں ہارون سے 1 لاکھ 20ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،شادباغ اور جنوبی چھاؤنی سے گاڑیاں جبکہ مزنگ، لوہاری اور فیصل ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -