شفیق آباد، گھر میں آتشزدگی، 3سالہ بچی جھلس کر جاں بحق، بچہ زخمی
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شفیق آباد کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں تین سالہ بچی جاں بحق جبکہ ایک بچہ جھلس کر زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق گھر میں آگ لگنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 2 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ریسیکیو 1122ذرائع کے مطابق مالی پورہ شفیق آباد کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا آتشزدگی کے نتیجے میں 3سالہ بچی حورم شہزادی جھلس کر جاں بحق اور 2 سالہ بچہ زخمی ہو گیاجسے ہسپتال منتقل کردیاگیا ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔