ریکارڈ یافتہ نوسرباز گروہ گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر) وحدت کالونی پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران آن لائن شاپنگ کر کے رقم ٹرانسفر کی جعلی رسیدیں تیار کرکے دکاندار کو بھجوانے والے ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 25 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی بنکنگ اپلیکیشن کی مدد سے رقم منتقلی کے سکرین شاٹ تیار کرتے تھے جنہوں نے دوران تفتیش لاہور کے مختلف علاقوں میں 30 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے