تیز رفتارڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2افراد جاں بحق
لاہور(کر ائم رپو رٹر)گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے جبکہ نامعلوم ڈرائیور ڈمپر سمیت فرارہو گیا تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے علاقے کلمہ چوک کے قریب تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ نامعلوم ڈرائیور ڈمپر سمیت موقع سے فرار ہوگیا جاں بحق افراد کی شناخت اصغر علی اور غلام حسین کے نام سے ہوئی،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کرکے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔