بیوی پر تشدد‘تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آبادکے علاقے سے خاتون کے بھائی نے پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔ کالر نے بتایا کہ اس کا بہنوئی اپنی بیوی پر تشدد کر رہا ہے اور تیزاب پھینکنے کی کوشش بھی کی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم روزانہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا۔