رانا زاہد محمود پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ جج رانا زاہد محمود پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم اور اس کے ذریعے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کو چیلنج کیا گیادرخواست گزار کے وکیل سمیر کھوسہ نے سابق جج لاہور ہائیکورٹ رانا زاہد محمود پر مشتمل الیکشن ٹربیونل پر اعتراض اٹھایا اور انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 کی انتخابی عذرداری پر سماعت کرنے سے روکنے کی استدعا کی،عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کی تشکیل کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب مانگ لیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی جس الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم اور اس کے ذریعے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونلز میں مقرر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔