الیکشن ٹربیونل،درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی) الیکشن ٹربیونل لاہور میں این اے 64 اور پی پی 32 گجرات کے نتائج کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت،ٹربیونل نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے الیکشن کمیشن ٹربیونل کے جج محمد مقبول باجوہ نے سماعت کی چودھری پرویز الٰہی اور قیصرہ الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے این اے 64 گجرات کے نتائج کالعدم قرار دینے کیلئے قیصرہ الٰہی نے درخواست دائر کر رکھی ہے پی پی 32 گجرات کے نتائج کالعدم قرار دینے کے لیے پرویز الٰہی نے درخواست دائر کر رکھی ہے ٹربیونل نے درخواستوں پر سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔دوسری جانب الیکشن ٹربیونل نے حمزہ شہباز کی انتخابات میں کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری پر وکلا دلائل کیلئے طلب کرلیا الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کی رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 سے امیدوار عالیہ حمزہ کی انتخابی عذرداری پر سماعت کی جس میں حمزہ شہباز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا. انتخابی عذرداری میں نشاندہی کی گئی کہ فارم 45 کے تحت فروری 2024 کے انتخابات میں عالیہ حمزہ کامیاب ہوئیں لیکن فارم 47 کے ذریعے حمزہ شہباز کو کامیاب قرار د دیا گیا انتخابی عذرداری پر اب مزید سماعت 28 جنوری کو ہوگی۔
دلائل طلب