9مئی مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

    9مئی مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، فواد چوہدری، اسد عمر،سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء   کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔ عمر ایوب کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی،آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو ضمانتوں پر فیصلہ کردوں گا انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مختلف مقدمات کی ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی دوران سماعت فواد چوہدری اسد عمر جمشید چیمہ مسرت چیمہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمی خان عدالت میں پیش نہ ہوئی ملزمہ کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس کو عدالت نے منظور کر لیا اور ضمانتوں میں بارہ فروری تک توسیع کردی جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب عدالت میں پیش نہ ہوئے ان کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عمر ایوب گزشتہ چھ سماعتوں پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے اگر عمر ایوب آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو قانون کے مطابق ضمانتوں پر فیصلہ کر دیں گے عدالت نے عمر ایوب کی ضمانت میں یکم فروری تک جبکہ اسد عمر،فواد چوہدری سمیت دیگر کی ضمانتوں میں 12 فروری تک توسیع کر دی دوران سماعت پولیس نے بتایا نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں تفتیش مکمل ہے جس پر عدالت نے ملزمان کے وکلا کو ائندہ سماعت پر حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں جناح ہاؤس عسکری ٹاور تھانہ شادمان سمیت دیگر مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت تھی۔

توسیع

مزید :

صفحہ آخر -