آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے حکومتی پالیسی عدالت میں پیش
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے حکومتی پالیسی پیش کرنے پر درخواست کو نمٹا دیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے کوئی پالیسی نہ ہونے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے آوارہ کتوں کے حوالے سے پالیسی پیش کی اور بتایا کہ آوارہ باؤلے کتے کو تلف کیا جائیگا. باؤلے کتے کا دنیا میں کوئی علاج نہیں، سرکاری وکیل کے مطابق صوبہ بھر میں اس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے گا. وکیل رانا سکندر نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق سالانہ ایک لاکھ لوگوں کو کتے کاٹتے ہیں اور ملک میں 30 لاکھ آوارہ کتے ہیں. وکیل نے نشاندہی کی کہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے بارے میں کوئی پالیسی نہیں آئے روز آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کی شکایات سامنے آتی ہیں. وکیل رانا سکندر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے اقدامات نہیں کررہی اس لئے حکومت کو آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے پالیسی بنانے کا حکم دیا جائے۔
پالیسی پیش