حکومتی وکیل کو مؤقف کے دفاع میں دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تاحیات نااہلی کی سزا کو کم کرنے اور پانچ برس مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست وفاقی حکومت کے وکیل کو اپنے مؤقف کے دفاع میں دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کر دی جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت سادہ قانون سازی کے ذریعے آئین میں ترمیم کر دی، سادہ قانون سازی سے آئین میں ترمیم نہیں ہوسکتی، وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ پارلیمان کو قانون سازی کا مکمل اختیار ہے، درخواست پر مزید کارروائی 23 جنوری کو ہوگی۔
ہدایت