190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میرٹ پر نہیں: فیصل چوہدری
راولپنڈی (این این آئی) عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس ٹو میں جرم کا عنصر نہیں، ٹرائل فوری روکا جائے۔اڈیالہ جیل کے باہرگفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹے کیسز کی سیریز چلی آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا میرٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ نواز شریف سے سوال کریں گے انکے بیٹے نے 9 ارب کی پراپرٹی 18 ارب میں کیوں بیچی، حسن نواز نے 9 ارب روپے زائد کس کھاتے میں لیے، سوال یہ ہے کہ آؤٹ آف ٹرن کیسز کیوں ٹیک اپ کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سپریم کورٹ میں ہماری پینڈنگ درخواست سنی جائے۔
ملک میں صدائے احتجاج بلند کرنا دہشتگردی بنادیا گیا، سویلین کے ملٹری ٹرائل کی اجازت دے کر زیادتی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ پشاور اے پی ایس حملہ کے بعد آئینی ترمیم کی گئی، سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا، جس نے پی ٹی آئی چھوڑ دی کیسز ختم کردیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔
فیصل چوہدری