پنجاب اسمبلی، آبادی میں اضافے کی وجہ سے درپیش مسائل کے بارے میں قرار داد منظور

  پنجاب اسمبلی، آبادی میں اضافے کی وجہ سے درپیش مسائل کے بارے میں قرار داد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(نمائندہ خصو صی) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دو مسوات قوانین پیش اور آبادی میں اضافے کی وجہ سے درپیش مسائل کے حوالے سے قرارداد منظور کر لی گئی،ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت امسال بھی مارچ میں کلچر ڈے منائے گی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز بھی2 گھنٹے 58 منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت میں شروع ہوا۔اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی سپیکر ظہیر ا قبال چنڑ نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں مہمان گیلری میں بیٹھے سہیل عدنان کوبرٹش جونیئر اوپن سکوائش چمپئن شپ جیتنے پر خراج تحسین کیاجبکہ ایوان میں بیٹھے تمام ممبران نے بھی کھڑے ہو کر بھرپور داد دی۔پنجاب اسمبلی میں وزرات اطلاعات کے بارے میں صوبائی وزیر عظمی بخاری نے سوالات کے جوابات دئیے۔وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے اپوزیشن بنچوں کی جانب سے الزامات پر کہا کہ فیک خبروں کا دھندا سوشل میڈیا پر تو چل سکتا ہے ایوان میں نہیں، ابھی تک محکمہ اطلاعات میں کوئی تقرری نہیں ہوئی،اگر کسی نے عزیز واقارب میں بھرتی کا جھوٹا الزام لگایا تو اسے بھگتنا پڑے گا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت کافنڈ اکاؤنٹ جلد کھل جائے گا، محکمہ خزانہ پنجاب نے کنٹرولر آف اکاؤنٹس کے ساتھ پانچ سو ملین کی رقم کے لئے فنڈ کااکانٹ کھولنے کے لئے خط لکھ دیا ہے، مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب آرٹ کونسل فنکاروں کی مالی مدد کررہا ہے،الحمراآرٹ کونسل کا بھی انڈومنٹ فنڈ قائم کردیا گیا ہے جہاں سے فنکاروں کی مددکی جائے گی۔پنجاب اسمبلی میں دی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ترمیمی بل 2025 اور دی گلوبل یونیورسٹی کمالیہ بل 2025پیش کئے گئے جنہیں ڈپٹی سپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر کے رپورٹ طلب کر لی۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کے پیش نظر فوری طورپر فیملی پلاننگ کے نفاذ، آگاہی، تعلیمی مہم شروع کے مطالبہ کی قرارداد متفقہ طورپر منظور ہو گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کی آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے جس تیزی سے آبادی بڑھ رہی ہے یہ صوبہ کے وسائل کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے، پنجاب میں پہلے تعلیم، صحت کے مسائل ہیں بنیادی سہولیات کی رسائی، غذائیت، ؤہا سنگ جیسے مسائل کا سامنا ہے، لازمی ہے کہ ہر شہری کے معیار زندگی اور حقوق کا خیال رکھنا ہوگا،بہترین زندگی گزارنے، وسائل کی برابری کی بنیادپر دستیابی اور مستحکم ترقی کے مواقع کی فراہمی جیسے مسائل آبادی میں اضافے کی وجہ سے ہیں،آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے فی الفور فیملی پلاننگ پر عملدرآمد کروایا جائے، بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر آگاہی اور تعلیمی مہم کا آغاز کیاجائے۔

پنجاب اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -