قومی شاہرات پر ریسکیو سنٹر ز قائم کریں، عبدالعلیم کے وزرائے اعلٰی کو خطوط

  قومی شاہرات پر ریسکیو سنٹر ز قائم کریں، عبدالعلیم کے وزرائے اعلٰی کو خطوط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے آزاد جموں کشمیر کے وزیر اعظم اورگلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط لکھے ہیں جن میں ان کو 1122کی طرز پر موٹرویز اور شاہراہوں پر ریسکیو سینٹرز بنانے کیلئے معاونت کی دعوت دی گئی ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے کو ہدایت کی ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے قومی شاہرات پر174مقامات پر ایسے ایمرجنسی ریسکیو سینٹرز قائم کرے جہاں زخمیوں کو ہیلی کاپٹر سمیت ایمبولینس سروسز مہیا کی جا سکیں۔ زخمیوں کو جلد از جلد نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل ہونا چاہیے جس کیلئے M-2لاہور، اسلام آباد موٹروے پر قائم 1122کے سینٹر کو دیگر موٹرویز اور جی ٹی روڈز تک توسیع دیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام موٹرویز اور شاہرات کے علاوہ انٹر چینجز پر بھی ایمرجنسی مراکز قائم کریں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کی بھی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی شاہرات پر ایسے ایمرجنسی ریسکیو سینٹرز بنائے جائیں گے۔           

عبدالعلیم خان خطوط

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت کے تحفظات کے حوالے سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اور خط لکھ دیا۔وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے خط میں لکھا کہ سندھ کو موٹروے منصوبوں میں نظر انداز کیوں کیا گیا، 6 مارچ 2024ء کو وزیراعظم کو خط لکھا کہ حیدرآباد سکھر تک ایم 6 موٹروے تعمیر کی جائے، یہ واحد راستہ غائب ہے جو جنوب کو شمال سے ملاتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے، پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.65 فیصد، سندھ کے 6 منصوبوں پر 4.34 فیصد رقم مختص کی ہے۔مراد علی شاہ نے مزید لکھا کہ گلگت کے 4 منصوبوں پر 4.40 فیصد اور آزاد کشمیر کے ایک منصوبے پر 0.16 فیصد رقم مختص کی گئی ہے، حیدرآباد سے سکھر تک ایم 6 موٹروے پر بغیر کسی دیر کے بجٹ رکھا جائے، این ایچ اے کو ہدایات جاری کریں کہ وہ حیدرآباد سکھر ایم 6 موٹروے کا کام شروع کرے۔

مراد علی شاہ خط

مزید :

صفحہ آخر -