کراچی: جھاڑیوں سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش برآمد

  کراچی: جھاڑیوں سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیر شاہ لیاری ایکسپریس وے اکبر کانٹا کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش ملی ہے۔لیاری ایکسپریس وے اکبر کانٹا کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ریسکیو رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جارہی ہے تاہم شیر شاہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔