سول ادارے کمزور اور افسران بے اختیار ہوچکے ہیں،شاہ فیصل آفریدی
جمرود( نمائندہ خصوصی )پاکستان میں سول ادارے کمزور اور افسران بے اختیار ہوچکے ہیں، عدالتوں سے انصاف ملنا مشکل ہوتا جارہا ہے،پولیس آئین و قانون توڑنے والی فورس بن چکی ہے،ریاستی ادارے اپنے ہی عوام پر ظلم ڈھا رہی ہے،ملک نصیر احمد کو فوری رہا کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنمائ_ اور ضلعی امیر شاہ فیصل آفریدی نے کوکی خیل قوم کے مشران کے ہمراہ ملک نصیر احمد کوکی خیل و ملک سید غا جان کی گرفتاری کے خلاف جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا اور مطالبہ کیا کہ ملک نصیر احمد کوکی خیل و ملک سید غا جان کو بے گناہ اور عوام کی آواز اٹھانے کی جرم میں گرفتار کیا ہے لہذا فوری رہا کیا جائے۔شاہ فیصل آفریدی نے کہاکہ ملک میں سیول اداروں کو نہایت کمزور کردیا گیا ہے اور اس وقت ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لائ_ نافذ ہے۔سیول اداروں کے افسران ڈی سی اور ڈی پی اوز کے ساتھ کوئی اختیارات نہیں ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں عوامی حکومت کے ساتھ بھی عملا کوئی اختیار نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام رول رہے ہیں۔شاہ فیصل آفریدی نے کہاکہ ریاستی ادارے اپنے ہی عوام پر ظلم میں ملوث ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔پولیس جو کہ عوام کی حفاظت کے لئے ہے وہ خود قانون اور آئین پاوں تلے روند رہی ہے۔عدالتوں سے انصاف ملنا مشکل ہوگیا ہے۔عدالتیں بھی مخصوص لوگوں کے اشاروں پر چلتے ہوئے ان کے من پسند فیصلے جاری کررہی ہے۔پاکستانی عوام اور خاص کر پختونوں کی ریاستی اداروں اور عدالتوں سے مکمل طور پر اعتماد اٹھ چکا ہے۔شاہ فیصل آفریدی نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور اپنے وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنانے میں ناکام ہے اور اگر حکومت نہیں کرسکتے اور عوام کو تحفظ نہیں دے سکتے تو پھر وزیر اعلی خیبرپختونخوا اپنے کابینہ سمیت مستعفی ہوکر گھر چلے جائے۔ملک نصیر احمد کوکی خیل، ملک سید غا جان اور خان ولی آفریدی کا جرم یہ ہے کہ وہ پیسے ہوئے مظلوم آوام کی آواز اٹھاتے ہیں،اگر عوام کی آواز اٹھانا جرم ہے تو پھر یہ جرم ھم سب کرتے رہینگے۔یہ کونسا قانون اور آئین ہے کہ ایک شخص ایک علاقے گیا بھی نہیں ہوتا اور اس پر وہاں جعلی ایف ائی ار درج کردی جاتی ہے۔کیا کسی ملک میں ایسا ظالمانہ نظام چل سکتا ہے۔ملک نصیر احمد پر کس آئین و کس قانون کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں جعلی ایف ائی ار درج کی گئی ہے اور ان سب مظالم پر عدالتیں کیو خانوش تماشائی بنی ہوئی۔شاہ فیصل آفریدی نے ملکی اداروں و عدالتوں سے مطالبہ کیا کہ ملک نصیر احمد کوکی خیل سمیت دیگر افراد پر جعلی ایف ائی ار کا خاتمہ کرکے فوری رہا کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔