شبقدر قومی وطن پارٹی شمولیتی پروگرام اور تنظیم سازی اجلاس

  شبقدر قومی وطن پارٹی شمولیتی پروگرام اور تنظیم سازی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر قومی وطن پارٹی شمولیتی پروگرام اور تنظیم سازی اجلاس، مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے اپنی سیاسی جماعت کو چھوڑ کر قومی وطن پارٹی میں شامل ہو گئے قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنماءملک حاجی مزمل شاہ مہمان خصوصی تھے۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر علاقہ باکرہ بحجرہ حاجی عالم خان قومی وطن پارٹی کا شمولیتی پروگرام اور تنظیم سازی اجلاس منعقد ہوا شمولیتی پروگرام میں مختلف سیاسی جماعتوں کے متعدد کارکنان نے اپنی سیاسی جماعتوں کو خیر باد کہہ کر قومی وطن پارٹی میں شامل ہو گئے مہمان خصوصی قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنماءملک حاجی مزمل شاہ نے شامل ہونے والے افراد کو قومی وطن پارٹی کی ٹوپیاں پہنا کر خوش آمدید کہا اس موقع پر قومی وطن پارٹی تنظیم سازی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنماءملک حاجی مزمل شاہ نے شمولیتی پروگرام اور تنظیم سازی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیرمین آفتاب احمد خان شیرپا_¶ نے بحیثیت صوبہ کے وزیر اعلی، وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر پانی وبجلی ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے عوام کو سہولیات فراہم کئے ملک حاجی مزمل شاہ نے کہا کہ مرکزی چیرمین آفتاب احمد خان شیرپا_¶ اور صوبائی چیرمین سکندر حیات خان شیرپا_¶ کی نے ہر فورم پر پختون قوم کے حقوق کے حصول کے لئے آواز بلند کرکے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں مہمان خصوصی ملک حاجی مزمل شاہ نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیرمین آفتاب احمد خان شیرپا_¶ اور صوبائی چیرمین سکندر حیات خان شیرپا_¶ کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں تنظیم سازی اجلاس کے موقع پر نوشیروان خان کو صدر، حاجی لیاقت علی کو نائب صدر جنرل سیکرٹری ضیاءاللہ پریس سیکرٹری محمد زید منتخب کئے گئے جبکہ باقی کابینہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا