قوم اخوروال زمینوں اور معدنیات پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش بند کریں : قوم اکاخیل

  قوم اخوروال زمینوں اور معدنیات پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش بند کریں : قوم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         باڑہ(نمائندہ پاکستان)قوم اخوروال زمینوں اور معدنیات پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش بند کریں بڑے تصادم کا خطرہ بن جائے گا، قوم آکاخیل خاونگی کے اپنے ملکیت کے پہاڑوں پر سڑک بنانا صرف قوم آکاخیل کے زمینوں اور معدنیات پر قبضہ کرنے کے مترادف ہیں، خاونگی کے پہاڑ قوم آکاخیل تپہ شیر خیل کی ملکیت ہے، اگر حکومت یہاں سڑک تعمیر کرنا چاہتی ہے تو شیر خیل کو اعتماد میں لیا جائے، بصورت دیگر یہ متنازعہ کام ہم کسی صورت نہیں ہونے دینگے، اگر کام بند نہ کیا گیا تو بڑے تصادم کا خطرہ ہے، ان خیالات کا اظہار قوم آکاخیل تپہ شیر خیل کے مشران حاجی اکرم، جمیل خان، محمد جانان، بیضوار خان، زر ولی خان اور حوالدار خان سمیت درجنوں مشران اور عوام نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز متنازعہ سڑک کی تعمیر میں یک طرفہ مداخلت سے دور رہے کیونکہ اس سے ہزاروں افراد پر مشتمل قوموں کے مابین بڑے تصادم کا خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت خاونگی کے پہاڑ پر سڑک تعمیر ضروری سمجھتی ہے تو پہلے قوم اکاخیل کے ذیلی شاخ شیر خیل کے ساتھ بیٹھ کر ان کو اعتماد میں لے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اخوروال کو بھی آگاہ کرتے ہیں کہ ہماری علاقے میں مداخلت سے گریز کریں اور قوموں کے مابین جنگیں نہ بنائیں۔ قوم اکاخیل کے ذیلی شاخ شیر خیل نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اس مسئلے میں فوری طور پر ایکشن کے تاکہ کوئی خونریزی نہ ہو۔