ٹرمپ کے آنے پر تبدیلی کا تاثر دینا غلط ہے، شیخ وقاص
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکر ٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ایسا تاثر دینا کہ ٹرمپ آئے گا تو کچھ ہوگا غلط ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ امریکا میں نئی ایڈمنسٹریشن کی وجہ سے پاکستان سے تعلقات اچھے ہونے پر خطے میں بہتری آئے گی۔سیکر ٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور گورنر کا کرم کے معاملے میں کوئی لینا دینا نہیں، گورنر یہ بتا دیں کہ وہ کتنی مرتبہ کرم گئے۔انہوں نے کہا کہ گورنر کو کرم کے معاملے پر سیاست نہیں چمکانی چاہیے، جب حالات بہتر ہوتے ہیں تو کچھ عناصر خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ نہ الیکشن کے دوران اور نہ بعد میں ہمارا کوئی وفد ان کے پاس گیا۔
شیخ وقاص اکر