ویسٹ انڈیز سے ٹاکرا، ملتان میں سیریز سے پہلے ٹریفک پلان فائنل

     ویسٹ انڈیز سے ٹاکرا، ملتان میں سیریز سے پہلے ٹریفک پلان فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (وقائع نگار)سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے سلسلہ میں جامع ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا۔ 5 سو سے زائد ٹریفک وارڈنز پنجاب(بقیہ نمبر75صفحہ6پر)

 پولیس افسران و اہلکاران کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران درج ذیل مقامات پر ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جائے گا اس لیے متبادل راستے اختیار کریں۔ سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز قمر رشید کی قیادت میں ٹریفک ڈائیورشن پلان کے مطابق ٹریفک مینجمنٹ کی جائے گی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف اور ڈی ایچ اے سے اسٹیڈیم تک روٹ پر کسی قسم کی گاڑی کو پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ شائقین کرکٹ کیلئے فاطمہ جناح کالونی میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ملتان میں دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 جنوری اور دوسرا 25 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ میچز کے علاوہ پریکٹس سیشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران پل نہر نو بہار وہاڑی روڈ سے بابر چوک تک روڈ ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ اسی طرح اسٹیڈیم موڑ سے اسٹیڈیم تک روڈ میچ و پریکٹس سیشن کے دوران ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ موومنٹ کے دوران DHA مین روڈ بھی محدود وقت کے لیے بند رہے گا۔ راستہ ایپ  اور ملتان پولیس ایف ایم 88.6 ریڈیو پر شہریوں کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ شہری مزید راہنمائی اور مدد کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو وزٹ کریں یا ہیلپ لائن 1915 پر کال بھی کر سکتے ہیں۔