ڈیرہ، ارکان اسمبلی کی سکیموں کو جلد فائنل کرنے کا فیصلہ

    ڈیرہ، ارکان اسمبلی کی سکیموں کو جلد فائنل کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس کنوینئر و ممبر قومی اسمبلی سردار عبدالقادر خان کھوسہ کی زیرصدارت منعقد ہوااجلاس میں ارکان اسمبلی سردار  احمد خان لغاری،محمد خان کھوسہ،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد،ڈی پی او سید علی،میر بادشاہ خان قیصرانی،خواجہ نظام الدین محمود،علی یوسف لغاری،یاسر عباس،اے ڈی سی جی قدسیہ ناز،اے سیز تیمور عثمان،جنید خان،فرخ جاوید سمیت صوبائی و وفاقی محکموں کے افسران مو(بقیہ نمبر79صفحہ6پر)

جود تھے۔اجلاس میں ترقیاتی سکیموں،امن و امان،عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ارکان اسمبلی کی سکیموں کی فوری سفارشات بھجوانے کا فیصلہ،سکیموں کے فنڈز کی دستیابی کیلئے متعلقہ فورم سے رابطے کیے جائیں گے۔بنیادی ہیلتھ مراکز کی حوالگی کے بعد ادویات کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے گا۔ترقیاتی منصوبوں کے زیرالتوا معاملات کو فوری نمٹایا جائے گا۔ کنوینر سردارعبد القادر خان کھوسہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے،لوکل گورنمنٹ کی ان فنڈڈ سکیموں پر پیش رفت کی جائے،امن و امان کی صورت حال میں بہتری کیلئے رینجرز اہلکار تعینات کئے جائیں،سرحدی علاقوں میں غربت خاتمے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے، سردار عبدالقادر خان کھوسہ نے کہا ڈی جی خان کے قبائلیوں کو وسائل کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے،کسان کارڈز کے ایگری کلچر کوٹہ میں اضافہ کیلئے ورکنگ کی جائے۔سردار احمد خان لغاری نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات خریداری کی تفصیلات فراہم کی جائیں،پیچ ورک کے چھوٹے کاموں پر فوری کام شروع کروایا جائے،ضلع کونسل کے زیر انتظام نالیوں کی صفائی اچھا اقدام ہے،سیوریج لائنز منصوبے پر متعلقہ فورم سے رابطہ کریں گے،سردار احمد خان لغاری نے کہا بھرتیوں سے قبل بی ایم پی اہلکاروں کی پروموشن کو یقینی بنایا جائے،کھر اور بواٹا روڈ کے منصوبے کا ریمائنڈر بھجوایا جائے،گرین ٹریکٹر سکیم کا کریڈٹ ارکان اسمبلی کو دیا جائے کسان کارڈز کی ڈلیوری کی لسٹیں شیئر کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت تمام امور احسن طریقے سے انجام دیئے جارہے ہیں،ضلع بھر میں سیوریج مسائل حل کیلئے مشینری فیلڈ میں فنکشنل ہے،میونسپل اداروں میں افرادی قوت کی دستیابی کیلئے لیٹر ارسال کیے گئے ہیں،بی ایم پی میں بھرتیوں کیلئے جلد ایڈورٹائزمنٹ کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی کی مشاورت اور رہنمائی کو فوقیت دی جاتی ہے۔ڈی پی او سید علی نے کہا کہ ضلع بھر میں قیام امن کی مجموعی صورتحال بہتر ہے،شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں،سرحدی چیک پوسٹوں کے راستوں کو بہتر کیا جانا بہت ضروری ہے۔میر بادشاہ خان قیصرانی نے کہا کہ خوارج کیخلاف کارروائیوں کیلئے باہمی روابط کو فروغ دیا جائے۔خواجہ نظام الدین محمود نے کہا کہ تونسہ شہر میں سیوریج ایشوز فوری حل کئے جائیں،سنگھڑ و دیگر ندی نالوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیرمسلم نے ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں  بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔