شہری کی ڈی پی او لیہ کے خلاف رٹ درخواست، پیراوائز کمنٹس طلب

شہری کی ڈی پی او لیہ کے خلاف رٹ درخواست، پیراوائز کمنٹس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ملتان(خصو صی  ر پورٹر)   ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس انوار الحق پنوں نے محمد شہزاد کی ڈی پی او لیہ کے خلاف رٹ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ڈی پی او اور ایس ڈی پی او لیہ سے پیرا وائز کمنٹس اور رپورٹ  آئندہ تاریخ سماعت پر طلب کرلی ہے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پیٹیشنر کے وکیل ملک محمد نعیم اقبال نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ(بقیہ نمبر69صفحہ6پر)

 شہزاد اور اجمل کے مابین پلاٹ کا تنازعہ سول عدالت میں زیر سماعت ہے سول جج لیہ نے قبضے کے سلسلہ میں سٹے دیا ہوا ہے بیٹیشنر اراضی کا مالک اور قابض ہے فریق مخالف پولیس سے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے اس ہراساں اور پریشان کررہا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لیہ نے محکمہ مال کی رپورٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے ایس ایچ او کو حکم دیا ہے کہ وہ پٹیشن کے خلاف مقدمہ درج کرے اور اس سے قبضہ واگزار کرائے جبکہ اسے اس بات کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہے