لاہور ہائیکورٹ،شہری کی درخواست پر پاکستان ریلوے کیخلاف حکم امتناعی
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس راحیل کامران نے بوریوالہ کے چوہدری ارشاد احمد کی پاکستان ریلوے کے خلاف رٹ درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا (بقیہ نمبر66صفحہ6پر)
ہے اور ریلوے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 13 جنوری کو ہونے والی نیلامی کو 23 جنوری تک فائنل نہ کریں۔پٹیشنر کے وکیل محمد قدیر اصف طور نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ اس کے موکل نے بوریوالا میں پانچ سالہ لیز پر پاکستان ریلوے سے 10 پلاٹ لیے تھے جن پر لاکھوں روپے خرچ کر کے دکانیں تعمیر کی گئیں لیز کی مدت مکمل ہونے پر ریلوے حکام کو اس کی۔لیز میں مزید پانچ سال کی توسیع کرنی چاہئے تھی اور نیلامی میں بھی اسے ترجیح دینی چاہئے تھی لیکن ریلوے حکام نے معاہدہ کی تجدید کرنے یا شرائط دوبارہ طے کرنے کی بجائے ان پلاٹوں کی نیلامی کرادی جس کی وجہ سے اس کی لاکھوں روپے کی رقم ڈوب جائے گی۔