ٹبہ سلطان پور،لنڈا بازار  میں خریداروں کا رش، ریٹس ہائی

  ٹبہ سلطان پور،لنڈا بازار  میں خریداروں کا رش، ریٹس ہائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ٹبہ سلطان پور(سٹی رپورٹر)شہر ٹبہ سلطان پور مین سڑک کے دونوں اطراف قائم لنڈا بازاروں کی قیمتیں اسمان سے باتیں کرنے لگی، لنڈا بازاروں میں جیکٹوں،جرسیوں کی قیمتیں سینکڑوں اور ہزاروں میں پہنچ گئیں۔ مہنگائی نے سفید پوش اور غریب طبقے کا بھرم بھی چھین لیا غریب(بقیہ نمبر65صفحہ6پر)

 افراد کا سردی سے تن کو ڈھانپنیکا سستا ذریعہ لنڈا بازار بھی اب مہنگاے بازار بند گئے لنڈا بازاروں میں بھی قیمتیں اسمان کو چھونے لگی، کم پیسوں میں تن ڈھانپنے کے لیے لنڈا بازاروں میں خریداری کے لیے آنے والے افراد مایوس لوٹنے لگے، گزشتہ دنوں سردی کی شدت بڑھتے ہی لنڈا بازاروں میں بھی رونقیں بڑھ گئی سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بہت بڑی تعداد لنڈا بازاروں کا رخ کررہی ہے جس کے باعث دکانداروں اور ریڑھی والوں نے قیمتوں میں تحاشہ اضافہ کردیا ہے شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس وقت لنڈا بازار میں مہنگائی کا راج ہے، غریب آدمی اپنی فیملی بچوں کے لیے لنڈے کے کپڑے بھی خریدنے کی طاقت نہیں رکھتا۔