منیجر کاروباری سہولت مرکز کی خواجہ محمد حسین سے ملاقات
ملتان (نیوز رپورٹر)کاروباری سہولت مرکز کے منیجر محمد سلیمان کی سابق صدر ایوان اور کنوینئر گورنمنٹ لائزان سب کمیٹی خواجہ محمد حسین سے ملاقات کی کاروباری سہولت مرکز کی کارکردگی اور مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اس سلسلہ میں نواں شہر ابدالی روڈ پر قائم کاروباری سہولت مرکز کے منیجر محمد سلیمان نے سابق صدر ایوان تجارت صنعت ملتان اور کنوینئر گورنمنٹ لائزان سب کمیٹی خواجہ محمد حسین سے ایم سی سی آئی میں ملاقات کی اس موقع پر نوید اقبال چغتائی،سید ثاقب علی،عدنان چغتائی،مبشر درانی اور سیکرٹری ایوان محمد شفیق موجود تھے بی ایف سی منیجر محمد سلیما(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
ن نے خواجہ محمد حسین کو بی ایف سی کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ بی ایف ی صوبائی اور وفاقی محکموں کے ساتھ کاروباری برادری کو سہولیات مہیا کررہا ہے ماہانہ 300/400کیسزآرہے ہیں اور اب مزید دو محکمے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹریفک پولیس بھی شامل ہوئی ہے حکومت پنجاب وزارت تجارت وصنعت کی کوشش ہے کہ کاروباری برادری کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام تر سہولیات مہیا کریں تاکہ وہ اپنے کاروبارکو وقت دیں اور مختلف دفاتر کے چکر نہ لگائیں خواجہ محمد حسین نے بی ایف سی کی کارکردگی کو سراہا اور مزید محکمے اس میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اوروزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ آئی پی او پی ایس کیو سی اور ایس ای سی پی ادارے بھی سہولت مرکز میں آں بورڈ کئے جائیں تاکہ کاروباری برادری ان محکموں سے بھی مستفید ہو مزید انہوں نے کاروباری سہولت مرکز کے مسائل حل کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ملتان۔سابق صدر ایوان تجارت صنعت ملتان اور کنوینئر گورنمنٹ لائزان سب کمیٹی خواجہ محمد حسین سے کاروباری سہولت مرکز کے منیجر محمد سلیمان ملاقات کررہے ہیں نوید اقبال چغتائی،سید ثاقب علی،عدنان چغتائی،مبشر درانی اور سیکرٹری ایوان محمد شفیق موجودہیں۔