دہشتگردی کیخلاف جنگ، قوم فورسز کیساتھ کھڑی ہے، قاسم نون
شجاع آباد (سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی آن کشمیر رانا محمد قاسم نون کا خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانگ اور وادی تیرہ میں میں آپریشنز کے دوران 8 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوارجی دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچیں گے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں خوارجی دہشت گر(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)
د انسانیت کے دشمن ہیں.دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔