نیب،ملتان میٹرو لینڈ ایکوزیشن کیس اینٹی کرپشن جج کو واپس
ملتان(خصو صی ر پورٹر) قومی احتساب بیورو نے ملتان میٹرو لینڈ ایکوزیشن کیس اینٹی کرپشن جج ملتان کو بھجوا دیا ہے اس کیس میں سابق ڈپٹی کمشنر ملتان زاہد اسلم گوندل کا نام غلطی سے شائع ہوا جن کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس کیس میں ڈائریکٹر سٹیٹ (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)
مینجمنٹ نگھت اسد اللہ لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر غلام مصطفی اسسٹنٹ کمشنر نسیم الاسلام انتظار حسین وغیرہ ملوث بتائے گئے تھے ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اراضی کے حصول میں بے قاعدگیاں کیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ائندہ اس کیس کی سماعت سپیشل اینٹی کرپشن عدالت میں ہوگی۔