چیف انجینئر ڈویلپمنٹ میپکوسیف اللہ سرانی ریٹائرڈ،اعزازی شیلڈ پیش
ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی میپکوکے چیف انجینئر ڈویلپمنٹ سیف اللہ سرانی مدت ملازمت پوری کرکے سروس سے ریٹائر ہو گئے۔ ان کے اعزاز میں میپکو ہیڈ کوارٹر میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس سے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سروس پوری کرکے عزت سے ریٹائرمنٹ اعزاز ہے۔ سیف اللہ سرانی نے اپنی زندگی کے سنہری اور بہترین دن کمپنی کی خدمت کرتے ہوئے گزارے اور باعزت طورپر کمپنی سے رخصت ہوکر جارہے ہیں۔ دنیا کی سب سے قیمتی چیز صحت اور خاندان (بقیہ نمبر56صفحہ6پر)
ہیں۔ میری دعاہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی پرسکون گزرے اور مشکلات کا سامنانہ کرناپڑے, انجینئر سیف اللہ سرانی نے 22 اپریل 1990 میں بحیثیت ایس ڈی او میپکو جوائن کیا اس دوران انہوں نے مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازیخان سرکل میں خدمات انجام دی جبکہ 2008 میں ایکسئن کے عہدے پر پرموٹ ہوئے اور 2020 میں ایس ای کے عہدے پر مرموٹ ہوکر گجرانوالہ، بہاولنگر اور ڈیرہ غازیخان میں خدمات انجام دی جبکہ 2024 میں چیف انجینئر ڈویلپمنٹ کی پوسٹ پر پرموٹ ہوئے اور اپنی ریٹائرمنٹ تک اسی پوسٹ پر میپکو میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں، اعزازی تقریب سے جنرل منیجر ٹیکنیکل انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا کہ ریٹائرہونے والے چیف انجینئرڈویلپمنٹ کی شخصیت منفرد پائی انہوں نے کھلے دل و قلم سے سروس کا دورانیہ گزارا۔ ملازمت اختیارکرنے والے ہر افسر/اہلکار نے ریٹائرمنٹ کے فیز سے گزرناہے۔ ریٹائرہونے والے چیف انجینئر (ڈویلپمنٹ) پی ایم یو سیف اللہ سرانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو سروسز ڈیپارٹمنٹ ہے اور ہماری حتی الوسع کوشش ہوتی ہے کہ صارفین کو ہرممکن سروسز فراہم کی جائیں تاہم محدود وسائل کی وجہ سے کچھ کمی رہ جاتی ہے میری پوری سروس کے دوران یہی کوشش رہی ہے کہ سب کو فائدہ پہنچے۔ زندگی کا طویل عرصہ گزار کر ریٹائرہونا تکلیف دہ عمل ہے۔ میں نے میپکو اور صارفین کے مابین کوآرڈینیشن کو قائم رکھنے میں محنت اور تمام صلاحیتیں بروے کار لاتے ہوئے سروس کا عرصہ گزارہ ہے موجودہ سی ای او انجینئر گل محمد زاہد کی شخصیت منفردہے اوروہ کمپنی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انتہائی قابل اور ایماندار سربراہ کی قیادت میں کمپنی نمبر ون پوزیشن حاصل کرتی رہے گی۔ انہوں نے اپنے اعزاز میں پروقار تقریب کے انعقاد پر ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن وقاص مسعود چغتائی، ڈائریکٹر ایڈمن وجاہت بچہ، ڈائریکٹر امتحانات سہیل عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ سروسز حیدر عثمان اٹھنگل کا شکریہ اداکیا۔ ریٹائرمنٹ تقریب سے چیف انجینئر او اینڈ ایم محمد شہزاد راعی، چیف انجینئر آئی ٹی محمد اصغر گھلو نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد نے سیف اللہ سرانی کو یادگاری شیلڈ دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر تمام شعبوں کے سربراہ ڈائریکٹرز/منیجرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔